English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنچری ڈیل کے خلاف اردن اور لبنان میں مظاہرے

share with us

عمان:23/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)امریکا کے مشرق وسطیٰ کےلیے جاری کردہ نام نہاد امن منصوبے'سنچری ڈیل' کے خلاف اردن اور لبنان میں بڑے پیمانے پرمظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن میں 'سنچری ڈیل' کے خلاف قائم قومی اتحاد کے زیراہتمام جمعہ کے روز دارالحکومت عمان اور دوسرے شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ عمان میں نکالے گئے ایک احتجاجی جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس جلوس نے ریلی کی شکل میں اردن میں امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا۔

مظاہرین نے سنچری ڈیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے متعارف کرائے گئے'صدی کی ڈیل' منصوبے کو فلسطینیوں کے ساتھ تاریخی دھوکہ اور فراڈ قرار دیا۔ انہوں نے اردنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سنچری ڈیل کو ناکام بنانے کے لیے ٹھوس اور موثراقدامات کرے۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ سنچری ڈیل کے اعلان کے بعد اردن کا اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے پرقائم رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اردنی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام امن معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اردن کے شمال مشرقی شہر زرقاء میں بھی سنچری ڈیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے امریکا کے سازشی منصوبے کی مذمت کی۔ادھر لبنان کے شہر صیدا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی اور امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے کی مخالفت کی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا