English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی اور امت شاہ کے خلاف بولنے والوں کا انجام گوری لنکیش کی طرح ہوگا :  اندولا سوامی 

share with us

رائچور 22/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  اندولہ کرونیشوار مٹھ کے سوامی اپنے متنازعہ بیانا ت کو لے کر اس سے قبل بھی سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ حالیہ ان کا بیان چونکا دینے والا ہے۔ سوشیل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ مودی اور امت شاہ کی مخالفت کرنے والوں کو وارننگ دیتے نظر آرہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو کچھ وقت پہلے کا ہے لیکن اب سوشیل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق سوامی جی نے کہا ہے کہ مودی اورامت شاہ کی مخالفت کرنے والوں کا انجام گوری لنکیش کی طرح ہوگا۔ 
    یاد رہے کہ 5/ ستمبر 2017بنگلورو میں ان کی رہائش کے باہر ہی ان کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ گوری لنکیش ایک صحافی تھیں اور ہندوستان کے حالات پر تبصرہ کرتی تھیں۔ انہو ں نے کئی ایک معاملات میں حکومت پر بھی تنقید کی تھی جس کے بعد سے اسے مسلسل دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔ 
    واضح رہے کہ سوامی شری رام سینا کے ورکنگ صدر ہیں اور اس بیان کے وقت اسٹیج پر شری رام سینا کے قومی صدر پروین توگڑیا بھی موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا