English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی سونا اور چاندی اسمگل کرنے کے الزام میں تین افراد حراست میں، پولیس نے پانچ لاکھ پچاس ہزار کی اشیاء کی ضبط 

share with us

بیلتنگڈی 22/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  غیر قانونی پر سونا اسمگل کرنے کے الزام میں تین افراد کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرکل پولیس انسپکٹر کے گشت کے دوران ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی شروع کردی۔ کار پر سوار افراد نے پولیس کے سوالوں کے جواب دینے میں ٹال مٹول کیا جس پر پولیس نے انہیں شک کے دائرہ میں لیا او ران سے مزید پوچھ تاچھ شروع کردی۔ ماروتی 800کار جس کا پلیٹ نمبر KA19N 8397ہے پولیس نے تحویل میں لیتے ہوئے مسافروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جب مزید ان کے سلسلہ میں معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ ان تینوں کے خلاف وینور اور دھرمستھلا پولیس تھانہ میں معاملات درج ہیں اور کئی ایک میں وہ پولیس کو مطلوب ہے۔ ملزمین کی شناخت ستیش (33) پتور روی (29) اور ہریش پجاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
    پولیس نے ان کے پاس سے 115گرام سونا، 61گرام چاندی، ایک لیپ ٹاپ، ایک موبائل فون ضبط کرلیا ہے۔ ِذرائع کے مطابق پولیس نے اس کے علاوہ دو موٹر بائک، چار موبائیل فون بھی ضبط کرلیے جو وارداتیں انجام دینے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ ضبط شدہ مالیت کا اندازہ پانچ لاکھ پچاس ہزار روپئے لگایا گیا ہے۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا