English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا ، قریبی ساتھی کو 40 مہینے قید کی سزا

share with us

واشنگٹن:22/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھی راجرسٹون کو 40 مہینے قید کی سزا سنادی گئی ، کانگریس کی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے پر سزاسنائی گئی ، صدر ٹرمپ نے راجرسٹون کی پراسیکیوشن کو غیر منصفانہ قرار دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھی راجرسٹون کو کو سن 2016 کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق کانگریس کی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے پر 40 مہینے قید کی سزا سنائی۔

صدر ٹرمپ نے راجرسٹون کی پراسیکیوشن کو غیر منصفانہ قرار دے دی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کے دوست راجر اسٹون کو کم سزا دینے کی سفارش کی تھی، جس پر محکمہ انصاف کی مبینہ مداخلت پر ججوں نے قومی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تھا ۔

انڈیپینڈنٹ فیڈرل ججز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈسٹرکٹ جج سنتھیا روف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی ججوں کو اس صورت حال پر تشویش ہے، ججوں پر انفرادی حملے ہو رہے ہیں، جیوری معمول کی میٹنگ تک انتظار نہیں کر سکتی۔

خیال رہے اجر اسٹون صدر ٹرمپ کے پرانے قریبی دوست ہیں، ان پر 15 نومبر کو کانگریس کی تحقیقات کے دوران رکاوٹ ڈالنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے، یہ تحقیقات 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق تھیں، اسٹون کے خلاف 7 الزامات ثابت ہوئے۔

جنوری 2019 میں اسپیشل کاؤنسل رابرٹ میولر نے ان پر رکاوٹ کے ایک، جھوٹے بیانات کے پانچ اور گواہ کو گمراہ کرنے کے ایک الزام کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا