English   /   Kannada   /   Nawayathi

وجئے پور میں ماچس سے بھری لاری میں لگی آگ، ڈرائیور اور کلینر معجزاتی طور پر بچ گئے 

share with us

وجئے پور 22/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  ماچس کے بکسوں سے بھری ایک لاری میں اچانک آگ لگنے سے لاری جل کر خاکستر ہونے کی واردات وجئے پورا کے ار کیری تعلقہ میں کل رات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاری تمل ناڈور سے سولاپور جارہی تھی۔ جب یہ لاری اہم شاہراہ 13سے گذر تے ہوئے ارکیری نامی مقام پر پہنچی تو اس میں آگ لگ گئے اور ڈرائیور او رکلینر معجزاتی طور پر بچ نکلے۔ حاددثہ کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ جب تک فائر بریگیڈ عملہ موقعہئ واردات پر پہنچ پاتا لاری پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔ حادثہ کی وجہ سے ٹرافک کچھ گھنٹوں کے لیے جام ہوگیا۔ وجئی پور دیہی پولیس تھانہ کے اہلکار بھی موقعہئ واردات پر پہنچ گئی اور معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا