English   /   Kannada   /   Nawayathi

24 فروری کو ہوگی سنی وقف بورڈ کی میٹنگ ،مسجد تعمیر کے لئے ٹرسٹ کا اعلان ممکن

share with us

لکھنو:22/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)اب بابری مسجد کی تعمیر کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے ٹرسٹ کا اعلان 24 فروری کو ہوگا۔اس دن سنی وقف بورڈ کی اہم میٹنگ بلائی گئی ہے۔خبر یہ بھی آ رہی ہے کہ بورڈ کے موجودہ ارکان کے علاوہ ماضی میں ثالثی کی کوشش کرنے والے بھی ٹرسٹ میں رکھے جائیں گے۔سنی وقف بورڈ نے ایودھیا میں بابری مسجد کے بدلے نئی مسجد بنانے کی بات کہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ مسجد ٹرسٹ کو انڈو اسلامک کلچر فاونڈیشن نام دیا گیا ہے۔یہ فاونڈیشن ہی حکومت سے ملی زمین پر مسجد اور دیگر طرح کے پروجیکٹ کو پورا کرے گا۔24 فروری کو سنی وقف بورڈ کی میٹنگ میں فاونڈیشن کے ارکان کے ناموں کارسمی اعلان کیا جائے گا۔فانڈیشن کے اعلان کے ساتھ ہی مسجد کے لئے حکومت سے ملی زمین کو لے کر بھی فیصلہ ہوگا۔وقف بورڈ کے ذرائع کی مانیں تو ایک طبقہ مسجد کے لئے زمین لینے کے خلاف ہے۔وہیں سنی وقف بورڈ کی میٹنگ میں اس تنازعہ کی تشخیص بھی ہو جائے گی۔خبر ہے کہ ٹرسٹ میں کل سات رکن بنائے جا سکتے ہیں۔سنی وقف بورڈ کا صدر ہی اس فاونڈیشن کا صدرہوگا ۔فی الحال ظفرفاروقی سنی وقف بورڈ کے صدر ہیں۔نئے فاونڈیشن کا کام عدالت کے حکم پر ملی 5 ایکڑ زمین پراسپتال، اسکول، اسلامک کلچرل اےکٹوٹیز کو بڑھانے والے انسٹی ٹیوٹ، لائبریری، پبلک یوٹیلٹی انفراسٹرکچر بنانے سے لے کر دوسری طرح کی سماجی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے ہو سکتا ہے۔مسجد فاونڈیشن میں اسلامک کلچر کو فروغ دینے کے کام کاج کو کیا جائے گا۔ فاونڈیشن کے ذریعے سنی وقف بورڈ ہندوستان میں دونوں فرقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے بھی پروگرام چلائے گا۔سنی بورڈ نے فاونڈیشن کے کام کاج کا مکمل خاکہ تیار کر لیا ہے۔غور طلب ہے کہ اتر پردیش حکومت نے سنی وقف بورڈ کو زمین دینے کی تجویز پر پہلے ہی مہر لگا دیا ہے۔

 

ملت ٹائمز 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا