English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر : وی پی این کے غلط استعمال کے الزام میں مزید ایک گرفتاری

share with us

:22/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ قصبے سے ایک شخص کو سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

جموں و کشمیر پولیس نے وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا کے غلط استعمال میں ملوث افراد کی گرفتاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر افواہیں پھیلانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت وسیم مجید ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل پولیس نے سرینگر کے سید کدل علاقے سے تعلق والے امتیاز احمد کاوا کو گرفتار کیا تھا۔ امتیاز احمد کاوا پر الزام ہے کہ 'انہوں نے ایک فیس بُک پیج پر غلط تصاویر اپلوڈ کی تھی۔ اپلوڈ کی گئی تصاویر سے امن و امان میں خلل پڑ سکتا تھا۔'

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق سوشل میڈیا کے ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹز کی جانچ پڑتال کی گئی اور 10 مشتبہ افراد سے مبینہ طور پر اس کے غلط استعمال کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی۔

بتادیں کہ وادی میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہے لیکن صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کے ذریعے وی پی این کو بلاک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم وہ ابھی تک مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوپائی ہے۔

گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انٹرنیٹ ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) کا غلط استعمال کرنے اور افواہوں کو پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا