English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  انجمن حامیئ مسلمین کے نئے عہدیداران کا انتخاب : جناب مزمل قاضیا صدر اور جناب اسماعیل صدیق جنرل سکریٹری منتخب 

share with us

بھٹکل 22/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل کے مشہور تعلیمی ادارہ انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے انتخابات کے بعد انتظامیہ کی دوسری نشست منعقد کی گئی جس میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ اب کی مرتبہ انجمن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ہائی کورٹ کے وکیل اور سابق جج جناب مزمل قاضیاصاحب کو صدر کے عہدہ سے نوازا گیا ہے جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ کے لیے جناب اسماعیل صدیق صاحب کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر عہدیداران اور ذمہ داران کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔ 

صدر :  جناب مزمل قاضیا 

نائب صدر اول :  سید سمیر سقاف 

نائب صدر دوم :  جناب پلور صادق 

جنرل سکریٹری :  جناب اسماعیل صدیق 

ایڈینشل سکریٹری :  جناب اسحاق شاہ بندری 

فائنانس سکریٹری :  جناب ایس ایم سید عبدالعظیم 

اے آئی ٹی ایم سکریٹری :  جناب محی الدین رکن الدین 

پروفیشنل کالج بورڈ سکریٹری :  جناب آفتاب قمری 

نان پروفیشنل کالج بورڈ سکریٹری :  جناب محسن شاہ بندری 

ہائی اسکول بورڈ سکریٹری :  جناب واجد کولا 

نرسری اینڈ پرائمری بورڈ سکریٹری :  جناب آصف دامودی 

دینیات بورڈ سکریٹری :  جناب مولانا ملپا شفیع قاسمی 

ورکس کمیٹی سکریٹری :  جناب ایس جے سید ہاشم 

ادارہ فکروخبر بھٹکل جملہ عہدیداران کی خدمات میں مبارکبادی پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں قوم وملت کی خدمات کے لیے قبول فرمائے۔ آمین 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا