English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات پھر شرمسار ، ۱۰۰ خواتین کا برہنہ طبی معائنہ کیا گیا ، ،خواتین کمیشن نے بھیجا نوٹس

share with us

:22/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع): وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست گجرات میں جہاں ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کی تیاریاں زوروں پر ہیں، وہیں دوسری طرف ایسے موقع پر خواتین کی بے حرمتی کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے بھُج کے ایک کالج میں 68 لڑکیوں کو مکمل برہنہ کر کے ان کے حیض کی جانچ کرنے پر ہنگامہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ اب ہیرا کاروبار کے لئے مشہور سورت شہر میں تقریباً 100 خواتین کو برہنہ کرکے طبی معائنہ کرنے کی خبر سے گجرات پھر سے شرمسار ہو گیا ہے۔

قومی خواتین کمیشن ( این سی ڈبلیو ) نے گجرات کے سورت میں سورت میونسپل کارپوریشن ( ایس ایم سی ) کی خواتین ٹرینی کلرکوں کو طبی معائنے کے نام پر ریاستی سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر کپڑے اتار کر طویل وقت تک 10-10 کے گروپ میں کھڑے کرنے کے لئے مجبور کئے جانے کے معاملے میں نوٹس لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ شرمناک واقعہ بھَج کے خواتین کالج میں طالبات کو کپڑے اتارنے پر مجبور کئے جانے کے محض ایک ہفتے بعد جمعرات کو پیش آیا۔ ٹرینی خواتین کلرکوں کو نہ صرف کپڑے اتارنے کے لئے مجبور کیا گیا بلکہ ان گائنا کولوجیکل فنگر ٹیسٹ بھی کیا گیا اور انتہائی ذاتی سوال بھی پوچھے گئے۔

معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد قومی خواتین کمیشن نے نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس سلسلے میں گجرات کے چیف سیکریٹری انیل مكيم اور پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر جینتی ایس روی کو معاملے کی تحقیقات کر کے جلد از جلد رپورٹ بھیجنے کے لئے کہا ہے۔

ANI@ANI

National Commission for Women: The Commission has written to Anil Mukim, Chief Secretary (IAS), and Dr. Jayanti S. Ravi, Principle Secretary (IAS) to look into the matter thoroughly, and send the Commission the action-taken report details at the earliest. https://twitter.com/ANI/status/1230793370399723520 …

ANI@ANI

National Commission for Women: The Commission has taken cognizance of a media report that female trainee clerks of Surat Municipal Corp,Guj were allegedly made to stand naked in a state-run hospital for a long time while lady doctors subject them to a gynaecological finger test.

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

52

3:27 PM - 21 فروری، 2020

Twitter Ads info and privacy

See ANI's other Tweets

خواتین ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ خواتین ملازمین کو ایک کمرے میں گروپوں میں ایک ساتھ برہنہ کھڑے ہونے کے لئے مجبور کیا گیا، جہاں ان کے حقِ خلوت کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ یہاں تک کہ کمرے کا دروازہ بھی ٹھیک طرح سے بند نہیں تھا اور صرف پردہ لگا ہوا تھا۔ اتنا ہی نہیں، غیر شادی شدہ خواتین سے مبینہ طور پر یہاں تک پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی حاملہ ہوئی تھیں؟

کچھ خواتین نے الزام لگایا ہے کہ جانچ کرنے والی خاتون ڈاکٹر ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آئیں۔ اس کے برعکس مرد ٹرینی کو ایک عام طبی معائنے سے گزرنا پڑتا ہے، جس میں آنکھ، ای این ٹی، دل اور پھیپھڑوں کی جانچ شامل ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ تین سال کے پروبیشن کے بعد سروس کی تصدیق کے لئے اس کا طبی معائنہ ضروری ہوتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا