English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے ساتھ ہندوستان آئے گا تباہ کن’فٹ بال‘، دنیا کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت موجود!

share with us

واشنگٹن : 21/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ہندوستان دورہ 25-24 فروری کو معین ہے اور اس دورہ کے پیش نظر طرح طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک طرف ڈونالڈ ٹرمپ لگاتار میڈیا میں اس دورہ کے متعلق جانکاریاں دیتے ہوئے کبھی پی ایم مودی کو اپنا پسندیدہ لیڈر بتاتے ہیں تو کبھی ہندوستان کے ساتھ کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہ کرنے کی بات کہتے ہیں، اور دوسری طرف گجرات میں ٹرمپ کے استقبال کی جو تیاریاں چل رہی ہیں وہ بھی سرخیوں میں ہے۔ اس درمیان ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے، اور وہ یہ کہ ٹرمپ اپنے ساتھ ایک خطرناک ’فٹ بال‘ لانے والے ہیں۔ اس ’فٹ بال‘ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اپنے اندر دنیا کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دراصل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی سیکورٹی ٹیم بھی ہندوستان آئے گی جو ان کی ہر طرح سے حفاظت کا خیال رکھے گی۔ اسی سیکورٹی انتظامات کے مدنظر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ’نیوکلیئر فٹ بال‘ بھی ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی صدر کی سیکورٹی کے ساتھ جو ’نیو کلیئر فٹ بال‘ہندوستان آئے گا، وہ حقیقی معنوں میں ایک بریف کیس ہے جو ایک افسر ہمیشہ اپنے ساتھ لیے رہے گا۔ سیاہ رنگ کے اس بریف کیس کو دنیا کا سب سے طاقتور بریف کیس تصور کیا جاتا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اس بریف کیس میں اتنی طاقت ہے کہ لمحہ بھر میں دنیا کو تباہ کر سکتا ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ ’نیوکلیئر فٹ بال‘ صرف ہندوستان دورہ پر ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ نہیں ہوگا، بلکہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہنے والے افسر اپنے ہاتھوں میں یہ بریف کیس رکھتے ہیں۔ امریکی صدر جہاں بھی جاتے ہیں تو ان کے پاس نیوکلیئر کنٹرول کے کوڈس رہےت ہیں۔ کوڈس اسی بریف کیس میں رہتے ہیں۔ یعنی ان کے ساتھ ساتھ کوڈ بھی ہر جگہ کا دورہ کرتا رہتا ہے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس میں امریکی نیوکلیائی بم حملے کے کوڈس کے علاوہ حملے کا پورا منصوبہ اور اہداف کی جانکاریاں ہوتی ہیں۔ یہ سب ایک کتابی شکل میں تحریر کردہ ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی بریف کیس یعنی ’نیوکلیئر فٹ بال‘ میں ایک کارڈ بھی ہوتا ہے جس پر نیوکلیائی بم حملہ کی تصدیق کرنے والے کوڈس لکھے گئے ہوتے ہیں۔ اس کو نیوکلیئر بسکٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کارڈ میں الارم لگے ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بریف کیس کے اندر ہی ایک انٹینا ہوتا ہے جس کے ذریعہ امریکی صدر دنیا میں کہیں بھی فوری طور پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا