English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں اتی کرم داروں نے اپنے حقوق کے مطالبہ کو لے کر پانچ ہزار سے زائد داخل کیں عرضیاں 

share with us

بھٹکل 20/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  اتی کرم داروں کی جانب سے فوریسٹ حقوق قانون کے تحت داخل کی گئی عرضیوں پر قانونی منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے نام درخواستیں پیش کی گئیں۔ بھٹکل اکیڈمی کے میدان میں قریب پانچ ہزار اتی کرم داروں نے اپنی عرضیا ں داخل کی ہیں۔ اتی کرم ہوراٹاگارارا سمیتی کے صدر رویندر نائک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اترکنڑا سے 85757عرضیاں داخل کی گئیں تھیں جس میں سے ضلعی انتظامیہ نے 74220عرضیوں کو رد کردیا گیا ہے۔انہو ں نے گجرات ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتی کرم داوں کو اس طرح کے ثبوت پیش کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا غیر قانونی ہے۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اتی کرم داروں کے مطالبات پوری کریں اور انہیں ان کی زمین کا مالکانہ حق دینے کے احکامات جاری کرے تاکہ سالوں سے ان زمینوں پر رہتے آرہے لوگ سکون کی زندگی گذار سکیں۔ 
    اس موقع پر اتی کرم داروں نے اپنے عرضیاں تحصیلدار کی معرفت جمع کرائیں۔ ہزاروں کی تعداد میں داخل کررہی عرضی داروں کی سہولت کے لیے تحصیلدار کی جانب سے کاؤنٹر سسٹم بنایا گیا تھا اور لوگوں نے پورے سکون کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی عرضیاں داخل کیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا