English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اہم شاہراہ پر پیش آیا سڑک حادثہ :  نوجوان زخمی 

share with us

بھٹکل 20/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  آج دوپہر بھٹکل اہم شاہراہ شمس الدین سرکل کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں نوجوان کے زخمی ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ زخمی نوجوان کی شناخت عبدالمتین ساکن خلیفہ محلہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق نوجوان کی بائک کو لاری ٹکرانے کی وجہ سے نوجوان بیچ سڑک پر گرگیا اور اسے سخت چوٹیں پہنچیں۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اوورٹیک کے دوران مخالف سمت سے آرہی لاری سے بائک ٹکراگئی جس کی وجہ سے نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں۔ موقع پر جمع افراد نے زخمی نوجوان کو سرکاری اسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلور منتقل کیا گیا ہے۔ نوجوان کے پیر اور ہاتھ شدید طور پر زخمی ہیں اور نوجوان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا