English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی جانب سے بھٹکل تعلقہ اسپتال کے رنگ وروغن کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا , سکریٹری جنرل جناب یونس قاضیا کی اسپتال عملہ نے کی تہنیت 

share with us

بھٹکل 19/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل تعلقہ اسپتال میں رابطہ سوسائٹی کی جانب سے رنگ وروغن کا کام کیے جانے پر رابطہ کے سکریٹری جنرل  جناب یونس قاضیا صاحب کی تہنیت اور ان کی خدمت میں شکرانہ پیش کرنے کے لیے آج صبح گیارہ بجے اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامتھ، ڈاکٹر ستیش اور دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی شال پوشی کی اور ان کی خدمات کو بھی سراہا۔ 
    اس موقع پر فکروخبر کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب یونس قاضیا صاحب نے کہا کہ بھٹکل والوں کے لیے بیماریوں کا علاج ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔ میٹنگ میں بھی کئی مرتبہ یہ باتیں سامنے آتی رہیں ہیں کہ کس طرح اس سنگین مسئلہ کو حل کیا جائے۔آج اس کے لیے کوششیں ہورہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ساحلی پٹی میں ایک ایسا اسپتال ہے جہاں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، انہو ں نے اس موقع پر ڈاکٹر سویتا کامتھ کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سوچ کو بدلنا چاہتے ہے کہ سرکاری اسپتال کی سہولیات صرف غریبوں کے لیے ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ بہتر سہولیات کے ساتھ اچھے ماحول میں مریضوں کا علاج ہو۔ 
    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی مزید سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے لیے جولائی او راگست کے مہینے میں جب بیرونِ ملک مقیم بھٹکلی احباب کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے شہر آتی ہے اس وقت انہیں اسپتال کا معائنہ کرایا جائے گا اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرانے کے لیے ان سے رائے مشورہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی دیگر ڈاکٹروں سے بھی مشورہ لے کر چھوٹی سی چھوٹی بیماری او ربڑی سے بڑی بیماری کے علاج کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے آخرمیں کہا کہ وہاں کے عملہ کا ہمارے ساتھ تعاون رہا تو ہم اور بہتر طریقے سے کوشش کریں گے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا