English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی طیاروں کی ادلب پر بمباری،3 شہری ہلاک 9 زخمی

share with us

: 19/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)روسی جنگی طیاروں  نے ادلب  کے بعض علاقوں پر  بمباری کی جس کے نتیجے میں  3 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

مخالفین کے مطابق  روسی طیاروں نے گزشتہ شام  ادلب کے  ترمانین اور حلب کے   دارلعزہ  نامی علاقوں  پر  بمباری کی۔

 اس بمباری کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ حملوں کے بعد  لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ  علاقے سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

خدشہ ہے کہ  ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا