English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی حکومت چین کے سرکاری میڈیا کو زیادہ قریب سے کنٹرول کرنا چاہتی ہے

share with us

: 19/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)امریکا نے ذرائع ابلاغ کے پانچ سرکاری چینی اداروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ان اداروں کے ذریعے کمیونسٹ حکومت اپنے پروپیگنڈا کو پھیلاتی ہے۔ اب انہیں غیر ملکی مشن کے طور پر دیکھا جائے گا۔ اس امریکی اقدام کی زد میں شنہوا، چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک اور چائنا ریڈیو آئیں گے جبکہ اخبار چائنا ڈیلی اور دا پیپلز ڈیلی بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ امریکی اعلان کے مطابق اس کا اثر صحافتی سرگرمیوں پر نہیں پڑے گا۔ امریکی حکام کو شک ہے کہ ان اداروں کے صحافیوں کو بیجنگ براہ راست کنٹرول کرتا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا