English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کیا بھگوان ہیں ؟؟ ۷۰ لاکھ لوگوں کو استقبال میں کھڑا کیا جا ئے گا :کانگرس رہنما نے اٹھائے سوال

share with us

واشنگٹن: 19/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورہ بھارت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ وہیں دسری طرف یہ دورے پر لگاتار سوال بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ گجرات حکومت پر الزام عائد ہو رہا ہے کہ وہ غریبوں اور ان کی جھگیوں کو دیوار تعمیر کر کے چھاپانا چاہ رہی ہے۔ وہیں ٹرمپ نے بھی ہندوستان آمد سے قبل یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے کہ ہندوستان نے ان کے ساتھ بہتر سلوک نہیں کیا، تاہم انہوں نے مودی کی تعریف بھی کی ہے۔

دریں اثنا، ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہہ دیا کہ گجرات کے 70 لاکھ لوگ ان کا استقبال کرنے کے لئے بےقرار ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے استقبال کے لئے ائیرپورٹ سے اسٹیڈیم تک 70 لاکھ لوگ جمع ہوں گے۔

حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے ٹرمپ کے اس بیان کے حوالہ سے مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ٹرمپ کیا بھگوان ہیں، جو ان کے استقبال کے لئے 70 لاکھ افراد کو جمع کرنا ضروری ہے۔

Embedded video

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان میں کہا تھا ’’میں پی ایم مودی کو بہت پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ایئرپورٹ اور پروگرام سائٹ کے درمیان 70 لاکھ لوگ ہوں گے۔ مجھے پتہ ہے کہ اسٹیڈیم سیمی انڈر کنسٹرکشن ہے لیکن یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہوگا۔ لہذا یہ بہت دلچسپ ہو گا۔ مجھے امید ہے آپ اسے پسند کریں گے‘‘۔

Embedded video

خبررساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے ادھیر رنجن نے کہا، ’’ٹرمپ کیا بھگوان ہیں؟ 70 لاکھ افراد کو جمع کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ تجارتی سودا نہیں کر رہے ہیں، ان کے لئے امریکہ سب سے پہلے ہے، وہ صرف امریکہ کا دھندہ کرنا چاہتے ہیں، وہ ہمیں خوش کرنے نہیں آ رہے ہیں۔‘‘

Embedded video

ٹرمپ کے 70 لاکھ افراد والے بیان پر سوشل میڈیا میں بھی رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صحافی ملند کھانڈیلکر نے لکھا، ’’70 لاکھ لوگ! امریکہ کے صدر کے مطابق مودی نے انہیں کہا ہے کہ احمد آباد میں ایئرپورٹ سے اسٹیڈیم تک 70 لاکھ لوگ ان کے استقبال میں کھڑے ہوں گے۔ 2011 میں احمدآباد کی آبادی 56 لاکھ تھی اب بڑھی ہی ہوگی یعنی پورے شہر کو استقبال کے لئے اتارنا ہے۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا