English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں گاڑی خریدنے کیلئے نئی شرط عائد

share with us

ریاض : 18/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی حکومت نے گاڑی خریدنے والے غیر ملکی افراد کیلئے قانون وضع کیا ہے جس کے مطابق گاڑی خریدنے والے کیلئے پہلے سے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ٹریفک پولیس کے ترجمان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شہری نے سوال کیا کہ وہ اپنی بیوی کے نام سے گاڑی خریدنا چاہتا ہے تو کیا اس کے لیے اہلیہ کا ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے؟

جس پر ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی کی خریدنے کے لیے کسی بھی سعودی شہری کے لیے یہ لازمی نہیں کہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہو تاہم غیر ملکی کے لیے یہ پابندی ہے کہ وہ اس وقت تک گاڑی اپنے نام سے نہیں خرید سکتا جب تک اس کے پاس سعودی عرب کا کارآمد ڈرائیونگ لائسنس موجود نہ ہو۔

دوسری جانب اس حوالے سے جب شورومز انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے لیے گاڑی کی ملکیتی دستاویز بنانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے جبکہ ایسے غیر ملکی جن کے اہل خانہ کی مجموعی تعداد پانچ سے کم ہو انہیں فیملی وین یا سات سیٹوں والی گاڑی خریدنے پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے اس سے قبل جبکہ مملکت میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد تھی بیشتر خواتین نے اپنے ناموں سے گاڑیاں خریدی ہوئی تھیں جس کے لیے انہوں نے غیر ملکی ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا