English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظلوم یمنی اور فلسطینیوں کے لیے سعودی عرب کی دل کھول کر امداد

share with us

ریاض: 18/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد نے 47 ممالک میں 4 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد بھجوا دی، سب سے زیادہ امداد یمن اور فلسطین کو دی گئی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ جنوری 2020 تک سینٹر کی جانب سے 47 ممالک میں 4 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد کی گئی ہے۔

سینٹر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ امداد یمن میں کی گئی جہاں اب تک 2 ارب ریال مالیت کے منصوبے، امدادی سامان، علاج معالجہ اور دیگر سہولتیں مستحقین کو فراہم کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ امداد فراہم کیے جانے والے ممالک میں فلسطین دوسرے نمبر پر ہے جہاں 355 ملین ڈالر کی امداد دی گئی۔

سینٹر کا کہنا ہے کہ امداد وصول کرنے والے ممالک میں شام چوتھے نمبر پر ہے جہاں 286 ملین ڈالر سے زیادہ امداد کی گئی جبکہ پانچویں نمبر پر صومالیہ ہے جہاں 186 ملین ڈالر سے زیادہ امداد دی گئی۔

سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ غذائی منصوبوں پر کام کیا گیا ہے، ان منصوبوں پر کل اخراجات 1 ارب 208 ملین ڈالر آئے۔ دوسرے نمبر پر صحت کے منصوبے ہیں جن پر 717 ملین ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب پوری دنیا میں امداد دینے والا پانچواں بڑا ملک اور عرب دنیا میں پہلا ملک قرار پایا تھا اور اس حوالے سے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کی سرگرمیاں خاصی اہم ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سنہ 2019 کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر امداد کے طور پر پیش کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا