English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلمانوں کے مذہب کو تبدیل کرنے سی اے اے قانون کا لیا جائے گا سہارا : ایوب انصاری

share with us

: 18/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)ریاست اترپردیش کے سرکردہ سیاسی رہنما اور پیس پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ایوب انصاری نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کا استعمال مسلمانوں کے تبدیلی مذہب کے لیے کیا جائے گا۔'

پیس پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ایوب انصاری نے آج دہلی کے جنتر منتر پر ایک بڑا بیان دیا، انہوں نے کہا کہ 'سی اے اے کا استعمال تبدیلی مذہب کے لیے ہوگا۔'اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انہوں نے جو کہا ہے اس کے پیچھے بھی ایک وجہ ہے۔'

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ایک غریب مسلمان جب اپنے دستاویزات پیش کرے گا، تو اسے مانا نہیں جائے گا، اسے بعد میں ہندو بننے کے لیے بولا جائے گا۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا