English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے مخالف مظاہرہ پر روک لگانے سے مدراس ہائی کورٹ کا انکار

share with us

: 18/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)مدراس ہائی کورٹ نے چنئی میں بدھ کو ہونے والے سی اے اے مخالف مظاہرہ پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ دراصل چنئی میں بدھ کو سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون) کے خلاف ایک مظاہرہ منعقد کیا جانے والا ہے جسے لے کر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ اس مظاہرہ پر روک لگانے کے لیے عدالت میں مفاد عامہ عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس عرضی میں مسلم تنظیموں سمیت کچھ دیگر تنظیموں کے ذریعہ تمل ناڈو اسمبلی کی گھیرابندی کرنے کے لیے مجوزہ مظاہرہ کی اجازت دینے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایوان میں تجویز لانے کا مطالبہ کیا جا سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا