English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل۔ منگلورو والوو سرویس کے کرایہ میں ہوا اضافہ :  اب مسافر کو 261روپئے ادا کرنے ہوں گے 

share with us

بھٹکل:17/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ سرویس (کے ایس آر ٹی سی) نے منگلورو اور بھٹکل کے درمیان چلنے والی والوو سرویس کا کرایہ بڑھادیا ہے۔ کرایہ میں کل گیارہ روپئے اضافہ کیے گئے ہیں۔ پہلے کرایہ 250روپئے تھا جو اب بڑھا کر 261روپئے کردیا گیا ہے۔ 
وارتا بھارتی نے جب کے ایس آر ٹی سی منگلور ڈویژن کے ذمہ داروں سے رابطہ کرکے اس کے متعلق سوال کیا تو انہو ں نے کرایہ کے بڑھنے والی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ حکومت نے اپنے ٹول چارجس میں اضافہ ہوا ہے اور اب شیرور کا ٹول گیٹ بھی شروع ہوچکا ہے۔ 
    واضح رہے کہ سال 2017میں حکومت نے اس سرویس کا آغاز کیا تھا اور اس کا کرایہ 225روپئے مقرر کیا گیا تھا لیکن کچھ ہی دنوں کے اندر کرایہ گھٹا کر 200کردیا گیا۔ سال 2018میں کرایہ200سے 250کردیا گیا اور اب کرایہ میں گیارہ روپئے اضافہ کرتے ہوئے 261کیا گیا ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق سال 2018میں 250کرایہ کرنے کے بعد کئی تنظیموں کی جانب سے کرایہ میں اضافہ کو لے کر میمورنڈ م بھی پیش کیا گیا تھا۔ 
دوسری جانب نجی بس سرویس کا استعمال کرنے پر منگلورو اور بھٹکل کے درمیان کا کرایہ 140روپئے ہے لیکن اس کے باوجود بھٹکل سے تعلق رکھنے والے افراد  کے ایس آرٹی سی بس کے والو سرویس کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا