English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعلقہ اسپتال میں 23فروری بروز اتوار منعقد ہورہا ہے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

share with us

بھٹکل:17/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ، اترکنڑا ورکنگ جرنلسٹ، تعلقہ اسپتال بھٹکل، آدرشا اسپتال اڈپی، رنجن ایڈین ایجنسی بھٹکل کے اشتراک سے 23فروری بروز اتوار تعلقہ اسپتال کے احاطہ میں مفت طبی جانچ (فری میڈیکل کیمپ) کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع آدرشا اسپتال کے ڈاکٹر چندرا شیکھر نے پریس والوں کو دی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھٹکل پہنچی گی اور مریضوں کی جانچ کرے گی۔ ڈاکٹروں کی ایک لمبی فہرست گناتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ جو دوائیاں ہمارے پاس دستیاب رہیں گی وہ مریضوں کو دی جائیں گی۔ ڈاکٹروں میں کڈنی، ہڈی، عورتوں کے امراض کے متعلق، بچوں کا ماہر، دل، آنکھ، کان، ناک اور دانت کے مرض کے علاوہ دیگر امراض کے بھی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچے گی۔ انہو ں نے عوام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا