English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھانا: سڑک حادثہ میں 9 افراد ہلاک، 51زخمی

share with us

اکارہ 17/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) گھانا کے شہر مونکرا میں ایک سڑک حادثے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور 51 دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔جن میں متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔مقامی پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب جنازہ کے لئے جا رہا سامان بردار ٹرک پلٹ گیا، جب ڈرائیور سڑک کنارے ٹرک کھڑا کرکے اس کی تکنیکی خرابی ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس نے کہا کہ تین افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر نے نزدیکی اسپتال لے جاتے وقت دم توڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا