English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں 40سالہ جنگی ماحول کے خاتمہ کا مطالبہ : زلمے خلیل زاد

share with us

کابل ۔  17/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)  افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ جرمنی کے شہر میونخ میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات میں افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، تمام افغانوں سے گزارش ہے کہ 4 دہائیوں سے جاری جنگی فضا کو ختم کریں۔امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ میونخ میں آج امریکی اہم قانون سازوں اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں تشدد کو کم کرنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور افغان طالبان 22 فروری سے تشدد میں کمی کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں جس کے تحت فریقین کی جانب سے افغانستان میں 7 دن تک پْرتشدد کارروائیوں سے aگریز کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ دونوں فریقوں کے درمیان وسیع تر معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار کرے گا، جس پر گزشتہ سال دونوں فریقوں کا اتفاق ہوا تھا۔امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایک طالبان ذریعے نے بتایا ہے کہ تشدد میں کمی کے معاہدے پر عمل درآمدات کا آغاز22 فروری سے ہو گا، وسیع تر معاہدے پر 29 فروری کو دستخط متوقع ہیں، اس کے بعد 30 مارچ کو افغان قومی امن مذاکرات کے آغازکی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار کے مطابق تشدد میں کمی کا سمجھوتہ مکمل سیز فائر نہیں ہے، اس کا اطلاق صرف امریکا اور طالبان پر نہیں بلکہ افغان حکومت پر بھی ہو گا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا