English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کی لاپرواہی سے بڑھے شکراورگیہوں کے دام:عمران خان

share with us

لاہور، 17/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) پاکستان میں ضروری اجناس بالخصوص آٹا اور چینی کی آسمان چھوتی قیمتوں کو لے کر اپوزیشن کے نشانے پر آئے وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے ۔پاکستان میں آٹا اور چینی کے دام فی الحال آسمان چھو رہے ہیں اور لوگوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لاہور کے ایک روزہ دورہ میں صحت سہولت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ''میں چینی اور آٹے کے حالیہ بحران میں حکومت کی کوتاہی کو قبول کرتا ہوں اور بحران پیدا کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگئی۔''انہوں نے کہا کہ''تحقیقات کا عمل جاری ہے جس کی گرفت سے کوئی نہیں بچ پائے گا''۔خیال رہے کہ پاکستان میں آٹے اور چینی کے بحران کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف صوبوں میں کہیں آٹا دستیاب نہیں اور کہیں اس کی قیمت عوام کی قوت خرید سے باہر ہے ۔مذکورہ بحران کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریگولیٹری ڈیوٹی کے بغیر 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دی تھی۔وفاقی وزیر برائے خوراک خسرو بختار نے پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی اور کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کو سندھ اور خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کی اہم وجہ قرار دیا تھا۔

(سیاست ڈاٹ کام)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا