English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی جانب سے راکٹ داغے گئے : اسرائیلی فوج

share with us

تل ابیب، 17/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سرحد میں فلسطین کے غزہ کی جانب سے ہفتہ کو دو راکٹ داغے گئے ۔آئی ڈ ی ایف نے ٹویٹ کرکے کہا''یہ حملہ کسو فیم کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انتباہی ارلام بجنے کے دوران ہوا۔ غزہ کی جانب سے دہشت گردوں نے دو راکٹ داغے ''۔قابل غور ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے جنوری میں اسرائیل اور فلسطین کے لئے پیش کئے گئے امن معاہدے کے بعد سے علاقے میں کشیدگ مزید بڑھ گئی ہے ۔فلسطین نے اس معاہدے کو اپنانے سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے ۔اس حملے سے پہلے جمعرات کی رات کو میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آ رہی تھی کہ حماس مظاہرین اور اسرائیلی کے درمیان ایک دوسرے کی سرحد میں راکٹ نہ داغنے کیلئے معاہدہ بھی ہوا ہے ۔

(سیاست ڈاٹ کام)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا