English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا جنگی طیارہ حادثہ میں تباہ

share with us

ریاض ۔   17/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس اتحاد کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک سعودی ٹارنیڈو لڑاکا طیارہ یمنی افواج کی یونٹس کے نزدیک ایک معاونتی مشن پر تھا جب وہ 'گرا'۔اس اتحاد کی جانب سے یہ مداخلت اس وقت کی گئی جب حوثی باغیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں موجود بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا تختہ الٹا تھا۔حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے جمعہ کی شب زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے اس جنگی طیارے کو گرایا۔اتحاد کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک سعودی ٹارنیڈو لڑاکا طیارہ یمنی افواج کی یونٹس کے نزدیک ایک معاونتی مشن پر تھا جب وہ 'گرا'۔سعودی عرب نے اب تک اس حملے میں ہونے والی اموات کے حوالے سے تفصیلات نہیںبتائیں۔یمن سنہ 2015 سے حالتِ جنگ میں ہے۔ اْس سال حوثی باغیوں نے یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی اور ان کی کابینہ کو صنعا سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔سعودی عرب صدر ہادی کی حمایت کرتا ہے اور اس نے خطے کے دیگر ممالک سے بنے ایک اتحاد کے ذریعے باغیوں پر فضائی حملے کرتا ہے۔یہ اتحاد تقریباً ہر روز ہی اس طرح کے حملے کرتا ہے جبکہ حوثی باغی بھی اکثر سعودی عرب میں میزائل داغتے ہیں۔

( سیاست ڈاٹ کام )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا