English   /   Kannada   /   Nawayathi

حملہ آور چیتے کی چال سے نوجوان بچ نکلنے میں کامیاب 

share with us

ہوناور: 16/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) کیا آپ نے سنا ہے کہ نوجوان چیتے سے لڑتے ہوئے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا؟  جی ہاں ایسا ہی ایک واقعہ بھٹکل کے قریب ہوناور کے کڈلے کاجو باغ میں آج منظر عام پر آیا جس میں ایک لڑکے نے حملہ آور ہوتے ہوئے چیتے سے بچ نکلنے کی تدبیر کے ذریعہ اپنی جان بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ نوجوان کی شناخت وینکٹ رمن ہیگڈے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق وینکٹ رمن کے گھر لوٹنے کے دوران ایک چیتے نے اس پر حملہ کردیا اور اس کو زخمی کرنے کی کوشش کی۔ چیتے اپنے پہلے حملہ میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ وینکٹ رمن کو اس میں معمولی زخم آئے لیکن اس نے دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایک پتھر اٹھاکر چیتے پر دے مارا جو اس کے سر پر لگا اور چیتے وہاں سے بھاگنے ہی میں اپنی عافیت سمجھی۔ وینکٹ رمن کو فی الحال ہوناور سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا