English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولیس کسی کی دشمن نہیں، امن و قانون کی دوست ہے: امت شاہ

share with us

نئی دہلی۔ 16/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)  مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پولیس کسی کی دشمن نہیں بلکہ عام شہریوں کی بھلائی چاہتی ہے ، مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر کام کرتی ہے نیز امن و قانون کی دوست ہے۔ اس لئے ہمیشہ اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔

شاہ نے دہلی پولیس کے 73 ویں یوم تاسیس کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ دلی پولیس صرف دہلی کی پولیس فورس نہیں بلکہ ملک کے دارالحکومت کی پولیس فورس ہے، جس کی وجہ سے پورے ملک کو اس سے ترغیب ملتی ہے لہذا کسی اشتعال میں آئے بغیر شہریوں کو فسادیوں سے محفوظ رکھنا دہلی پولیس کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عام شہری تہواروں کی دھوم میں مست رہتے ہیں اس وقت پولیس کے جوان تہوار منانے کی بجائے اپنا فرض ادا کرتے ہیں اور مذہب ذات سے اوپر اٹھ کر اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کئے بغیر امن و امان قائم کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اس لئے پولیس کا احترام ضروری ہے۔ ہر شہری کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ پولیس ہماری حفاظت کے لئے ہے، صرف اس پر تنقید کرنا یا فسادیوں کا اسے نشانہ بنانا ٹھیک نہیں اور ان کے کام کو سمجھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پولیس کی کارروائی پر کئی سوال کھڑے کیے گئے ہیں۔ لائبریری کی دیڈیو فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کے کردار شک کے دائرہ میں آگیا ہے۔ کانگریس اور دیگر لیڈران نے اس کی پوری جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا