English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضرورت پڑی تو سی اے اے کی مخالفت میں استعفی دے دوں گا: نائب وزیر اعلی اے پی امجد باشاہ

share with us

حیدرآباد: 16/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) سی اے اے پر اے پی کے نائب وزیراعلی امجد باشاہ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے عہدہ اہم نہیں ہے،ضرورت پڑنے پروہ عہدہ سے استعفی دے دیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور این آر سی، سی اے اے کے مسئلہ پر وزیراعلی کودوبارہ توجہ دلائی جائے گی۔ ضلع کڑپہ میں گزشتہ دس دن سے مسلمان سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جن کی حمایت کے لئے امجد باشاہ وہاں پہنچے تھے۔

تاہم ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور واپس جاو کے نعرے لگائے گئے جس پر امجد باشاہ نے کہاکہ ان کی پارٹی اس ایکٹ کے خلاف ہے اور ان کے لئے عہدہ اہم نہیں ہے،ضرورت پڑنے پروہ عہدہ سے استعفی دے دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا