English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئےووٹر آئی ڈی تیار ہیں! مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے اپنے وارڈ کے بی ایل او  سے کارڈ حاصل کرنے کی گذارش کی

share with us

بھٹکل: 13/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  پارلیمانی انتخابات کے بعد نومبر 2019 کے دوران ووٹر آئی ڈی میں کسی طرح کی تبدیلی یا تصحیح کے عمل کے لیے جنہوں نے کارروائی انجام دی تھی ان کے ووٹر آئی ڈی کارڈ اپنے وارڈ کے بی ایل او کے پاس سے حاصل کرنے کی مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے اپیل کی ہے۔ اپنے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ اپنے ووٹر آئی میں تبدیلی اور تصحیح کے لیے درخواست داخل کرنے والے اپنے ووٹر آئی ڈی کی مقررہ تیس روپئے فیس ادا کرکے رسید ضرور حاصل کریں۔ 
    تنظیم نے اپنے اعلان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ جنہوں نے اپنے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے لیے فارم نمبر 6پر کرکیا تھا ان کے بھی ووٹر آئی ڈی کارڈ اپنے وارڈ کے بی ایل او کے پاس پہنچ چکے ہیں اور اس کے لیے کوئی فیس ادا کرنی نہیں پڑے گی۔
    ادارہ فکروخبر عوام سے اپیل کرتا ہے کہ پہلی فرصت میں یہ کام انجام دیں اور آئی ڈی لیتے وقت اپنے ناموں کی اسپیلنگ اور پتہ ضرور چیک کرلیں۔ اگر کسی وجہ سے آپ کی جانب سے پر کیے گئے فارم کے مطابق آئی ڈی میں تبدیلی نہیں ہوئی ہے تو بی ایل او سے اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کرلیں اور اس بات کو بھی ضرور پوچھ لیں کہ آئندہ اس طرح کا عمل کب شروع ہونے والا ہے تاکہ پہلی فرصت میں اس کام کو انجام دیا جاسکے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا