English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتی کرم ہوراٹا گاررا سمیتی نے محکمہئ جنگلات کے اعلیٰ افسران سے کی ملاقات : بھٹکل میں ہی اتی کرم داروں کے لیے مسائل کیو ں؟ 

share with us

بھٹکل: 12/ فروری 2020(فکروخبرنیوز) اتی کرم ہوراٹا گاررا سمیتی کے صدر رویندر نائک کی قیادت میں آج ذمہ داروں نے سرسی میں ساحلی پٹی کے محکمہئ جنگلات کے سرکل افسر سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل سامنے رکھے۔ افسر ڈی یتیش کمار نے بھروسہ دلایا کہ اتی کرم داروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست گزاروں کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی البتہ نئے اتی کرم اداروں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
    ذمہ داروں نے افسر کو بتایا کہ چالیس سال قبل تعمیر شدہ گھر گرنے کے قریب ہیں اور جب قرضہ وغیرہ نکال کر گھر کا تعمیری کام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ان کے گھر کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ افسران مرد وں کی غیر موجودگی میں گھروں میں بغیر اجازت کے داخل ہوجاتے ہیں اور گھر کو گرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتی کرم اراضی پر محکمہئ جنگلات سے جڑے افراد نے دو منزلہ عمارت تعمیر کی ہے۔ انہو ں نے سوال کیا کہ غریبوں کے لیے الگ قانون اور امیروں کے لیے الگ قانون کیوں ہیں؟  انہو ں نے یہ بھی سوال کیا کہ یہ صرف مسائل بھٹکل ہی میں کیوں ہیں جبکہ غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد گھر کا ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں اور انہیں بجلی کی سہولیات بھی ہیں اور مزید یہ کہ ان کے زمین کا جے پی ایس بھی ہوچکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا