English   /   Kannada   /   Nawayathi

تبوک ایئرپورٹ پر کویتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

share with us

تبوک ۔ 12/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) تبوک کے شہزادہ سلطان ایئرپورٹ پر کویتی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔جہاز کے کیبن میں دھواں اٹھنے لگا تھا جس کے باعث جہاز کو ہنگامی طور پر تبوک اتار لیا گیا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی طیارے میں 156 مسافر تھے جو لینڈنگ کے بعد محفوظ رہے تاہم ایک مسافر کو ہلال احمر کے ذریعہ موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔تبوک ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 'ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی 13 ٹیمیں، ملٹری ہاسپٹل کی 7 اور وزارت صحت کی 6 ٹیموں کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا تھا'۔انتظامیہ نے بتایا کہ 'طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈنگ کر گیا، اس دوران کوئی حادثہ پیش نہیں آیا'۔تبوک ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 'طیارہ الجزیرہ ایئر لائن کا ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافر تھے'۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 'کویتی طیارے کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ مسافروں کو ایئرپورٹ ہوٹل منتقل کیا گیا ہے، بعد ازاں انہیں متبادل طیارہ فراہم کیا جائے گا'۔

(سیاست ڈاٹ کام)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا