English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کا 4.8 کھرب ڈالر کا مجوزہ بجٹ، امریکی کانگریس کی تنقید

share with us

واشنگٹن ۔ 12/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے آئندہ مالی سال کے لیے 4.8 کھرب ڈالر کے مجوزہ بجٹ پر امریکی کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔ اس مجوزہ بجٹ میں فوجی اخراجات میں اضافہ جبکہ تحفظ ماحول کے امریکی ادارے ای پی اے کے بجٹ کو کم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ٹرمپ بین الاقوامی ترقیاتی امداد میں بھی 20 فیصد سے زائد کمی چاہتے ہیں۔ اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی نے اس بجٹ پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسے ایوان نمائندگان سے منظور نہیں ہونے دیں گے، جہاں ان کی اکثریت ہے۔

(سیاست ڈاٹ کام)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا