English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادیس ابابا : افریقی یونین کا سربراہ اجلاس دوسرے روز بھی جاری

share with us

ادیس ابابا11/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) افریقی یونین کا سالانہ سربراہ اجلاس اتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ سربراہ اجلاس کا افتتاح گذشتہ روز اتوار کو ہوا تھا۔ یاد رہے کہ حالیہ اجلاس کے ایجنڈے میں لیبیا کا بحران خصوصی اور مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔اتوار کے روز اجلاس کے افتتاح کے موقع پر افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فکی نے لیبیا میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سوڈان کا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکالے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے باور کریا کہ تنازعات کا جاری رہنا اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات میں اضافہ ،،، یہ براعظم افریقا کو درپیش بنیادی چیلنج ہیں۔السیسی نے قاہرہ میں ایک افریقی سربراہ اجلاس کے انعقاد پر زور دیا جہاں براعظم کی سطح پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی فورس تشکیل دینے کا معاملہ زیر بحث لایا جائے۔اس موقع پر الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا کہ ہمارے براعظم میں بحرانات کو پر امن طور پر بنا کسی غیر ملکی مداخلت کے حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لیبیا کی صورت حال الجزائر کے لیے تشویش کا باعث ہے اور لیبیا کے عوام اس بدقسمت زندگی کے مستحق نہیں جس کا آج انہیں سامنا ہے۔عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے باور کرایا کہ لیبیا میں بحران کی خطرناک صورت دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ بندی کو مضبوط بنایا جائے۔ اس کے علاوہ فائر بندی اور اس کی نگرانی .. اور لیبیا میں ہر طرح کی غیر ملکی مداخلت کو روک دینے کے لیے مستقل اقدامات عمل میں لائے جائیں۔اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ "دہشت گردی کا انسداد افریقا میں دریپا ترقی کو یقینی بنانے کے واسطے بنیادی شرط ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی افریقا کے ساتھ شراکت داری انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا