English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں حملے میں دو امریکی جوانوں کی موت،6 دیگر زخمی

share with us

کابل،10/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) افغانستان کے نگرہار صوبے کے شیرزاد ضلع میں امریکی اور افغان سلامتی دستوں پر ہوئے حملے میں دو امریکی جوانوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔افغانستان میں امریکی فوج(یوایس ایف او آر اے )نے ایک بیان میں بتایا کہ افغانستان کے نگر ہار صوبے کے شیرزاد ضلع میں ہفتے کو ہوئے حملے میں امریکہ کے دو جوانوں کی موت ہوگئی ہے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔یوایس ایف او آر اے کے مطابق ایک امریکی میڈیکل سینٹر میں زخمی جوانوں کا علاج کیاجارہاہے ۔یوایس ایف او آراے نے کہا،''ہم اس وقت حملے کے پیچھے کے مقصد کا پتہ لگارہے ہیں۔واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔''امریکی فوج نے حملے میں مارے گئے دونوں جوانوں کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے ۔افغانستان کے وزارت دفاع نے اس حملے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیاہے اور نہ ہی افغان فوج کو اس سے وہئے نقصان کے سلسلے میں کوئی اطلاع دی ہے ۔

(سیاست ڈاٹ کام)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا