English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کا غزہ پٹی پرحملہ ، میزائل حملے کا بہانہ

share with us

یروشلم ۔ 10/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اُس کے دبابوں نے یہودی مملکت پر میزائل حملے کے جواب میں غزہ پٹی میں اُس کی فوجی چوکیوں پر دبابوں سے حملہ کیا ہے ۔ فوجی دبابوں نے حماس کے فوجی چوکیوں کا شمالی غزہ پٹی کو نشانہ بنایا ۔ فوج نے کہا کہ دو فوجیوں چوکیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب کہ اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جس کو اقوام متحدہ کی چوکس فوج نے متنازعہ امن منصوبہ کے تحت ناکام بنادیا ۔ فوری طور پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ غزہ پٹی سے میزائل حملہ صرف کھلے میدانوں میں فوج کی چوکسی کا ثبوت ہے ۔جب کہ علاقائی کونسل برائے شمال مشرقی غزہ پٹی نے کہا کہ واضح طور پر میزائل ایک کھلے میدان میں گرپڑا تھا جس کی وجہ سے کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ۔ 28جنوری سے فلسطینیوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے جب صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کیلئے اپنا نظریہ پیش کیا تھا ۔ ان کے منصوبہ کو فلسطینیوں نے سختی سے مسترد کردیا ہے ۔ فلسطینی قیادت برائے مغربی کنارااور غزہ پٹی دونوں نے اس امریکی زیرسرپرستی امن منصوبہ کی سختی سے مخالفت کی ہے ۔ اس امن منصوبہ کے تحت مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کی جانب سے ایک آزادی مملکت فلسطین قائم کرنے کی پیش کش کی گئی ہے ۔ غزہ کے فلسطینی چاہتے ہیں کہ چوٹی کانفرنس میں اسلامی تحریک حماس کا غلبہ رہے چنانچہ انہوں نے راکٹ حملے ، مارٹر شل باری اور غباروں کے ذریعہ یہودی مملکت میں دھماکے کرنے کا آغاز کردیا ہے ۔ مغربی کنارے پر 4فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ایک اسرائیلی عرب شہری نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی لیکن اُسے جمعرات کے دن گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔

 

( سیاست ڈاٹ کام)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا