English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی قوم کے حقوق کی سودے بازی نہیں کرنے دیں گے: تیونسی صدر

share with us

رملہ: 10/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) تیونس کے صدر قیس سعید نے ایک بارپھر فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیی قوم کے دیرینہ حقوق کے سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ تیونس ہرحال میں فلسطینی قوم کی حمایت کرے گا۔صدر قیس سعید نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفون پربات چیت میں کیا۔دونوں رہ نمائو نے امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے'صدی کی ڈیل' پرتبادلہ خیال کیا اور اس نام نہاد منصوبے کو مسترد کردیا۔تیونس کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر قیس سعید اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے درمیان صدی کی ڈیل نامی امریکی منصوبے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونو رہ نمائوں نے امریکا کے اس مزعومہ امن پلان کو مسترد کردیا۔اس موقعے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے تیونس کے صدر کیفلسطینی قوم کی حمایت پر مبنی دیرینہ موقف پر تیونس کا شکریہ ادا کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عباس اور قیس سعید کیدرمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سلامتی کونسل میں مجوزہ قرارداد پر بھی بات چیت کی گئی۔ صدر قیس سعید نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر عرب ممالک اور فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرنے والے ممالک کے ساتھ مشاورت کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا