English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیویارک میں پولیس افسروں پر حملے میں ایک ہلاک، ایک زخمی

share with us

نیویارک: 10/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) نیویارک میں حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح ایک مسلح شخص نے ایک پولیس چوکی میں گھس کر فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔ جب کہ اس واقعہ سے 12 گھنٹے پہلے اسی علاقے میں پولیس کی ایک گاڑی پر حملہ کر کے ایک اہل کار کو زخمی کر دیا گیا تھا۔
یہ واقعہ برانکس میں واقع ایک پولیس مرکز میں اس وقت پیش آیا جب صبح تقریباً 8 بجے ایک مسلح شخص نے داخل ہونے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔زخمی پولیس اہل کار کو، جو عہدے کے لحاظ سے لیفٹیننٹ ہے، اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اسے بازو پر گولی لگی ہے۔اس سے قبل ہفتے کی رات کو ایک پولیس اہل کار کو اس وقت گولی ماری دی گئی جب وہ علاقے کی گشت کے دوران اپنے ایک ساتھی کے ساتھ پولیس کی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ہفتے کی رات ایک مسلح شخص پولیس کی گاڑی کے قریب آیا اور اس میں بیٹھے ہوئے دو اہل کاروں سے بات چیت شروع کر دی۔پھر اس دوران اس نے اچانک پستول نکال کر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہل کار کے چہرے اور گردن میں گولیاں لگیں۔
نیویارک سٹی کے میئر بل دی بلاسیو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ایک پولیس افسر کو قتل کرنے کی کارروائی تھی۔ ہمارے پولیس اہل کاروں کے خلاف بہت نفرت پائی جاتی ہے۔ اسے اب ختم ہو جانا چاہیے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے جوابی فائر نہیں کیا بلکہ دوسرا پولیس اہل کار اپنے زخمی ساتھی کو فوراً اسپتال لے لیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
نیویارک کے گورنر اینڈیو گومو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ نیویارک میں نفاذ قانون کے عہدے داروں نے ہمارے تحفظ کے لیے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائی ہوئی ہیں۔ ان پر حملے انتہائی وحشیانہ اقدام ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا