English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں کنگال ہوچکا ہوں: برطانوی عدالت میں انیل امبانی کا بیان

share with us

لندن:10/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)  ہندوستان کے سب سے سے امیر شخص اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی نے برطانوی میں اپنے خلاف چینی بینکوں کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمہ میں کہا کہ میں کنگال ہوچکا ہوں، اس وقت میرے پاس کسی کو دینے کیلئے پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے۔ اس لئے مجھے لون چکا پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہت سارا قرضہ ہے۔ اس لحاظ سے میں کنگال ہوچکا ہوں اور بینکوں کا لون چکا نے کے موقف میں نہیں ہوں۔

 

رقم آنے کی صورت میں قرض چکا پاؤں گا۔ یہاں تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ انیل امبانی کی ریلائنس کمیونیکیشن کے خلاف چین کے تین بینکوں میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ عدالت نے انہیں 925 ملین ڈالرس جو ہندوستانی رقم کے مطابق پانچ ہزار کروڑ روپے ہوتے ہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان بینکو ں نے انیل امبانی کی کمپنی کو 2012ء میں قرض فراہم کیا تھا۔ انہوں نے پانچ سال تک قرض ادا کیا لیکن 2017 ء کے بعد سے قسطیں ادا نہیں کیں جس پر چین کے بینکوں نے برطانوی عدالت سے رجوع ہوئے تاکہ وہ انیل امبانی کو ان کی رقم ادا کریں۔بینکوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ انیل امبانی نے قرض حاصل کرنے کیلئے گیارنٹی بھی دی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا