English   /   Kannada   /   Nawayathi

موزمبیق کی ایک کان میں تودے گرنے سے 11افراد ہلاک

share with us

ماپوتو،08/فروری 2020(فکروخبر/ذرائع) مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے کابو ڈیلگاڈو صوبے میں مانک کی ایک کان میں تودے گرنے سے 11غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والے کانکنوں کی موت ہوگئی۔موزمبیق کی کان کنی وزارت کے انسپیکٹر جنرل اوبیٹے میٹن نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔یہ اموات الگ الگ دن ہوئی ہیں۔ چہارشنبہ کی رات کان میں تودے گرنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اس سے پہلے 4 فروری کو پہلی موت ہوئی تھی اور 5کی صبح دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔مہلوکین میں سے زیادہ تر نامپولا صوبے کے رہنے والے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ بارش کے دنوں میں غیر قانونی کاکن پانی سے معدنیات کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثے ہوتے ہیں۔

  (سیاست ڈاٹ کام)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا