English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو این قراردادوں کے تحت مذاکرات سے انکار نہیں: فلسطین

share with us

رملہ ۔ 05/فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' کی طرف سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ سے متعلق نام نہاد امن منصوبے'ڈیل آف دی سنچری' کے مسترد کیے جانے کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہیکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی سے اسرائیل سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ 'او آئی سی' کی طرف سے تعاون کے اعلان نے ہمارے لیے عالمی تحریک چلانا آسان ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اسرائیل سے مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں۔ریاض المالکی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کیسینیر مشیر جیرڈ کشنر نے امن منصوبہ تیار کرتے وقت فلسطینیوں سے کوئی رابطہ نہیں۔ اس لیے صدر محمود عباس نے امریکی صدر کے ساتھ بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کاری اور اسرائیل کا ناجائز قبضہ فلسطینیوں کے لیے اربوں ڈالر کے خسارے کا باعث بن رہا ہے۔ صہیونی ریاست ہمارے خلاف انتقامی حربوں کا استعمال مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے وطن کی آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی اور ہم مشرق یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت بنائیں گے۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ہم قضیہ فلسطین اور امریکی امن منصوبے کے حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری موقف کو دیکھتے ہیں۔ سعودی عرب کا فلسطین سے متعلق اصولی ہے اور مملکت بھی قضیہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی فلسطین سے متعلق موقف میں سنجیدگی اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ذاتی طور پر الظہران میں ہونیوالی القدس سربراہ کانفرنس طلب کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا