English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی فوجی کی کارروائی، دوماہ میں پانچ لاکھ افراد بے گھر: اقوام متحدہ کی رپورٹ

share with us

بیروت: 05/فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) روس کی حمایت یافتہ شامی حکومت کی جانب سے گذشتہ دو ماہ میں مغربی صوبہ ادلب اور حلب کے علاقوں میں باغی گروپوں کے خلاف جارحانہ کارروائی کے نتیجہ میں پانچ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ خبردی ہے۔

 

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے ترجمان ڈیویڈ سوانسن نے منگل کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ ادلب او رصوبہ حلب اور اس کے آس پاس علاقوں میں یکم دسمبر کے بعد سے تقریبا 5 لاکھ 20 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہیں۔ سوانسن نے کہا کہ بے گھر ہونے والے ان افراد کے بعد شام کی سرزمین کی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ اس سے قبل شامی فوجی و روس کے فضائی حملے کے نتیجہ میں بھی چارلاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا