English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد حرام: مسعی میں رہ نمائی کے لیے سائن بورڈز کی تنصیب

share with us

دبئی : 29/ جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) مسجد حرام میں مسعی (سعی کی جگہ) میں زائرین کی رہ نمائی کے لیے نئے سائن بورڈز کے پہلے مجموعے کی تنصیب کا کام اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کی نگرانی میں پورا کیا جانے والا یہ کام حرمین شریفین میں مکانی رہ نمائی کے حوالے سے خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کی کڑی ہے۔

سعودی روزنامے "مکہّ" کے مطابق حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی پوری مسجد حرام میں مکانی رہ نمائی سے متعلق 514 سائن بورڈز کی تنصیب کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ دنوں کے دوران مسعی کے تمام حصوں میں یہ بورڈز نصب کر دیے جائیں گی۔

نئے سائن بورڈز کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے اندر آنے اور باہر جانے کے لیے سمتوں کا تعین کرنا ہے تا کہ یہ لوگ بنا کسی مشقت اور پریشانی کے اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچ سکیں۔

ان سائن بورڈز کو مسجد حرام کے تعمیراتی ڈیزائن کی مطابقت سے مختلف شکلوں اور مختلف حجموں میں تیار کیا گیا ہے۔ بورڈز میں رنگوں اور اشاروں کا مناسب طور استعمال کیا گیا ہے تا کہ زائرین اور متعمرین کے لیے ان کا واضح ہونا یقینی بنایا جا سکے۔ یہ سائن بورڈز عربی اور انگریزی زبان میں ہیں۔

مزید برآں مسجد حرام کی تیسری توسیع، مطاف اور بیت الخلاؤں کی جگہ پر رہ نمائی کے لیے نئے سائن بورڈز کی تنصیب پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔

 

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا