English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان: سلینڈر پھٹنے سے عمارت منہدم، 7افراد ہلاک

share with us

لاہور : 28/ جنوری 2020(فکروخبر /ذرائع)  لاہور کے فیروز والہ میں واقع ایک فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت زمین بوس ہوگئی،جس کے نتیجہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کے نزدیک واقع فیروز والہ کے علاقہ کے کالا خطائی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اور فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ آگ لگنے اور عمارت گرنے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

امدادی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں، ایک مزدور زخمی ملا ہے جسے اسپتال روانہ کردیاگیا ہے۔

امدادی ذرائع کے مطابق فیکٹری تقریباً دو کنال رقبہ پر پھیلا ہے، جس میں شدید آگ لگی گئی، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فیکٹری سے ملحقہ مکانوں کو بھی خالی کرالیا گیا جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی10فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا