English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدرسہ دار التعلیم والتربیہ کے تین طلباء حفظِ قرآن کریم کی سعادت سے ہوئے مالا مال 

share with us

بھٹکل 26/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  مجلس احیاء المدارس کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ دار التعلیم والتربیہ مخدوم کالونی بھٹکل کے تین طلباء نے آج حفظِ قرآن کی تکمیل کی ہے۔ حافظ آفتاب بن حسن شبر شیخ، حافظ محمد نبیہان ابن نظام الدین طاہرہ اور حافظ محمد عادل ابن محمد آصف اب حفاظِ کرام کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ مدرسہ کے اساتذہ نے اس موقع پر حفاظ کرام کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، اساتذہ کا ماننا ہے کہ حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستان اور متعلقین بھی قابلِ مبارکباد ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے سینوں میں قرآن مجید تادمِ حیات محفوظ رکھے اور ان کے والدین، اساتذہ، متعلقین متوسلین کی دنیا میں نیک نامی اور آخرت میں ترقی درجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین - واضح رہے کہ امسال اس سے قبل بھی چار طلباء حفظِ قرآن مکمل کرچکے ہیں۔ جن کے نام کچھ اس طرح ہیں۔ محمد اسماعیل ابن محمد عارف سعدا ،  محمد دامس ابن فضل الرحمن رکن الدین ،  محمد نوح ابن الطاف رکن الدین شیکرے اور عبدالبدیع ابن محمد فرقان اکرمی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا