English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم میں منائی گئی یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب 

share with us

بھٹکل 26/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) شہر کے تعلقہ اسٹیڈیم میں جمہوریہ کی مرکزی تقریب کا انعقاد کر پورے جوش وخروش کے ساتھ اکہترواں یومِ جمہوریہ منایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے پرچم کشائی کی اور اپنے خطاب میں یومِ جمہوریہ کو قومی تہوار قرار دیا۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا میں ہندوستان کو کئی خصوصیات حاصل ہیں اور انہی خصوصیات کی وجہ سے ہندوستان کی ایک پہچان قائم ہوئی ہے۔ جمہوری نظام کے تحت دستور نافذ کیا گیا جس کے بعد ہر طبقہ کے شہریوں کو یکساں حقوق دئیے گئے ہیں۔ رکن اسمبلی سنیل نائک نے آزادی اور دستور کے بارے میں نئی نسل کو معلومات دینے کی گذارش کی۔
    اس مرکزی تقریب میں شہر کے مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طلباء کی ٹیموں نے بھی شرکت جہاں پر انہو ں نے اپنے اپنے پروگرام پیش کیے اور مارچ میں حصہ لیا۔ ہر اسکول کی ٹیم نے اپنا ایک مخصوص لباس زیب تن کیا تھا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بھاری تعداد نے مارچ میں حصہ لیا۔ ساتھی ہی این سی سی اور اسکاؤٹس نے بھی مارچ میں اپنا تعاون دیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا