English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں رات بارہ بجے منعقد کی گئی یومِ جمہوریہ کی تقریب، نوجوانو ں نے آئین کے تحفظ کا بھی لیا عہد 

share with us

بھٹکل 26/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز)  ملک کے تشویشناک حالات کو دیکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں پورے زور و شور کے ساتھ یومِ جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بھٹکل کی تاریخ میں اس انوکھے طرز کے احتجاج کو تاریخی حیثیت حاصل رہے گی جس میں مقام پر موجود لوگوں نے رات کے بارہ بجتے ہی یومِ جمہوریہ کی تقریب کاانعقاد کیا۔ فکروخبر کے مطابق ایک روز قبل سوشیل میڈیا کے ذریعہ یہ خبر دی جارہی تھی کہ بھٹکل کے تعلقہ اسٹیڈیم میں رات بارہ بجے یومِ جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور اس میں لوگوں کو کثیرتعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی تھی۔ دراصل مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شہریت قانون کی مخالت میں دستور کو بچانے کے لیے رات بارہ بجے قومی گیت پڑھنے کی درخواست کی تھی اور اس کے ذریعہ سے آئین کو بچانے کی عہد لینے کی بھی درخواست کی تھی۔ اعلان کے مطابق گیارہ بجے کے بعد لوگ تعلقہ اسٹیڈیم کے قریب جمع ہونا شروع ہوگئے۔ پولیس نے اسٹڈیم میں داخلہ کی اجازت نہیں دی تو لوگوں نے باہرہی اس پروگرام کا انعقاد کیا۔مصباح نامی نوجوان نے پہلے پریمبل پڑھا جس کے بعد موقع پر موجود سبھی حاضرین نے قومی ترانہ گایا۔نوجوانو ں نے آئین کے تحفظ کا بھی لیا عہد لیا اور ملک کے تشویشناک حالات پر اپنے افسوس کا بھی اظہار کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا