English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں بھی ایک پُروقار پرچم کشائی کی تقریب

share with us

بھٹکل 26/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) 71ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے آج جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں بھی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز عبدالسبحان کی خوش الحان تلاوت قرآن سے ہوا. رکن شوری جناب عبدالحمید صاحب دامودی نے مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب ندوی اور رکن شوری مولانا ارشاد صاحب صدیقی جامعی، مولانا عبدالعظیم صاحب ندوی، استاد جامعہ مولانا شعیب صاحب ندوی کے ہمراہ پرچم کشائی کی. اور طلبائے جامعہ نے منظم طور پر پریڈ بھی کیا.

 

اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی نے فرمایا کہ دستور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بنایا جاتا ہے . ہندوستانی دستور آپسی بھائی چارے کی مثال ہے، اور یہ دیگر ملکوں سے ممتاز ہے. مزید کہا کہ دور حاضر میں فسطائی طاقتیں اپنی نفس پرستی کی خاطر دستور کی ایک ایک شق کو توڑنے کی کوشش کررہی ہیں، ملک کے وقار اس کی سالمیت اور ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے دستور کا تحفظ کریں. نیز یہ لوگ حقوق ہند کو پامال کرکے یکسانیت کو ختم کرنا اور فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانا چاہتے ہیں جس کی تردید میں بھائی چارے کے پیغام پر زور دیا.
مولانا نے مزید فرمایا کہ ہمارا اس دستور سے بڑھ کر ایک الہی اور قرآنی دستور ہے جس کا یہ حق ہے کہ ہم اللہ کے بندوں تک اس کے احکامات پہنچائیں جس سے ہم ہمیشہ ہمیش کی زندگی میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، بحیثیت طالبان علوم نبوت برادران وطن تک اس حقیقی پیغام کو پہنچائیں. اور جو لوگ وطن کے حق میں قربانیاں دے رہے ہیں ہمیں ان کی تائید کرنے اور ان کے حق میں دست بدعا ہونے کی ترغیب دی.

مولانا عبدالعظیم رکن الدین ندوی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہندوستان کی خوبی اس کے دستور پر عمل کرنے میں ہے، ہم اپنے دستور کی حفاظت مل جل کر کریں اور لوگوں کو انسانیت کا درس دیں.
واضح رہے کہ اس دوران سید نبیغ برماور، نصیر طاہرباپو اور عبداللہ برماور نے اپنی خوبصورت آواز میں ترانۂ ہند پڑھا، اور عبدالحفیظ اور افراز نے اردو اور کنڑ زبان میں تقریر کی.
اس تقریب میں ذمہ داران جامعہ، اساتذہ و طلبہ کے علاوہ علماء و عمائدین شہر موجود رہے۔ مولانا شعیب صاحب ندوی کی دعا پر تقریب مکمل ہوئی.

علاقات عامہ
جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا