English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیشیا میں تین افراد میں كوروناوائرس کے اثرات

share with us

کوالالمپور:25جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)  ملیشیا کے وزیر صحت ذوالکفلی احمد نے ملیشیا میں كوروناوائرس سے تین لوگوں کے متاثر ہونے کی ہفتہ کو تصدیق کی۔ ملیشیا کے 'نیوا سٹریٹس ٹائمز 'اخبار نے اپنی رپورٹ میں وزیر صحت ذوالکفلی احمد کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر جوہر بهرو میں تین افراد میں اس وائرس کےعلامات پائے گئے ہیں اور یہ سب چین کے رہائشی ہیں۔ ان لوگوں میں یہ وائرس سنگاپور میں علاج کرا رہے 66 سالہ ایک مریض کے رابطے میں آنے کے بعد آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چین میں كوروناوائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور موجودہ وقت میں اس نے وبائی شکل اختیار کر لیاہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق چین میں 1،330 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں اور اب تک 41 افراد کی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے۔

چین کے علاوہ ہانگ کانگ، تائیوان، تھائی لینڈ، جاپان، ویت نام، جنوبی کوریا، سنگاپور، نیپال، فرانس، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی كوروناوائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ادھر، عالمی ادارہ صحت نے جمعرات کو کہا کہ اس وائرس کو لے کر عالمی ایمرجنسی کا اعلان کرنا ابھی جلدبازی ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا